ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرانسپورٹ ملاز مین کی ہڑتال سے چاروں کارپوریشنوں کو 58کروڑ کا نقصان

ٹرانسپورٹ ملاز مین کی ہڑتال سے چاروں کارپوریشنوں کو 58کروڑ کا نقصان

Wed, 16 Dec 2020 10:28:07    S.O. News Service

بنگلورو،16؍دسمبر(ایس او نیوز) ٹرانسپورٹ ملاز مین کو سرکاری ملاز مین کا درجہ سمیت دیگر مانگوں کو لے کر چار دنوں تک ہو ئی ہڑتال سے چاروں ٹرانسپورٹ کارپو ریشنوں کو58کروڑ روپیوں کا نقصان بتا یا جا رہا ہے۔

کر نا ٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آر ٹی سی)،بنگلور میٹرو پو لیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی)،نارتھ۔ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(این ای کے ایس آر ٹی سی) اور نارتھ۔ویسٹ کر ناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(این ڈبلیو کے ایس آڑ ٹی سی) میں جملہ 1.30لاکھ ملا ز مین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ریاست میں 6ہزار کے ایس آر ٹی سی بسیں ہیں،جن سے روزانہ 7کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوا کرتی ہے،لیکن ملا ز مین کی ہڑتال کی وجہ سے کے ایس آر ٹی سی کو20کروڑ روپیوں کا نقصان بر داشت کر نا پڑا ہے۔بنگلور میٹرو پو لیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) میں 5ہزار سے زیادہ ملا ز مین کام کر رہے ہیں۔روزانہ بی ایم ٹی سی کو2.10کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوا کر تی ہے،لیکن چار دن کی ہڑتال سے اس کو بھی7کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔

نارتھ۔ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(این ای کے ایس آر ٹی سی) کو روزانہ جہاں 12کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوا کرتی ہے وہیں ہڑتال کی وجہ سے اس کو بھی4کروڑ روپیوں کا نقصان بر داشت کر نے پڑا ہے اسی طرح نارتھ۔ویسٹ کر ناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(این ڈبلیو کے ایس آر ٹی سی) کو بھی ہڑتال کی وجہ سے14کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔مذکورہ چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں سے58کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔جبکہ میسور دیہی ڈویژن اور سٹی ڈویژن کو 3.20کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔


Share: